About Us

کمالیہ کھدر کی اصل پہچان ہمیشہ اسی دستکاری سے رہی ہے جو نسل در نسل یہاں کے کاریگروں کے اتھوں پروان چڑھی۔ اسی روایت سے جڑی محنت، مہارت اور تجربہ ہمارے ہر گز کپڑے میں جھلکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا کھدر اپنی ساخت، تہہ، نرمی اور توانائی میں وہ امتیاز رکھتا ہے جو صرف ہنرمندوں کے اپنے گھرانوں میں تیار ہونے والے کپڑے میں ملتا ہے۔ ہمارے پاس آنے والا ہر آرڈر صرف ایک پروڈکٹ نہیں یہ کمالیہ کی اسی قدیم روایت کی تازہ سانس ہے، جو وقت کے ساتھ مزید نکھرتی گئی ہے۔

رنگوں کی یکسانی سے لے کر بُنت کی مضبوطی تک، ہر مرحلے پر ہماری اپنی نگرانی اور اپنا معیار شامل ہوتا ہے اسی لیے کپڑا ہاتھ میں آتے ہی “اصل” ہونے کا احساس دلاتا ہے۔

جو لوگ کھدر میں صرف گرمائش نہیں بلکہ ہنر کی سچائی، مٹی کی خوشبو اور روایت کی گہرائی تلاش کرتے ہیں،

انہیں ہمیشہ ایک ہی نام بھروسہ دیتا ہے — Kamalia Khaddar۔

 

Kamalia Khaddar — Where true craftsmanship begins at the source.